Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

پاک فضائیہ کے JF-17 طیاروں کی یو اے ای کے صدر کو شاندار فضائی سلامی

اسلام آباد (اوصاف نیوز ) پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کو شاندار فضائی سلامی دی۔

پاک فضائیہ کے JF-17 تھنڈر بلاک III طیاروں کے 6 رکنی دستے نے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کو پاکستانی فضائی حدود میں سلامی دی۔

مہمان نوازی اور بھائی چارے کے شاندار مظاہرے میں پاک فضائیہ کے طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی رسمی ایئر ایسکارٹ فراہم کیا۔

پاک فضائیہ کی جانب سے شاندار استقبال پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے گہرے بردرانہ تعلقات اور باہمی احترام کا مظہر ہے۔

فارمیشن لیڈر نے وزیر اعظم اور پاکستان کے عوام کی جانب سےصدر شیخ محمد بن زاید النہیان کو پرتپاک سلام پیش کیا۔یہ فضائی سلامی دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کے عزم کا اظہار ہے۔

جے ایف 17 تھنڈر بلاک III جدید ترین 4.5 جنریشن کا ملٹی رول لڑاکا طیارہ ہے، جو پاک فضائیہ کی جدید آپریشنل صلاحیتوں کی عکاسی کرتا ہے۔

پاکستان کی حدود میں بردار ممالک کے معزز مہمانوں کو فضائی سلامی پیش کرنا جذبہ خیر سگالی کی روایت کا تسلسل ہے۔
مزید پڑھیں:27 دسمبر کو آزاد کشمیر بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے

یہ بھی پڑھیں