Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

کوئٹہ اور اس کے گرد نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

کوئٹہ (اوصاف نیوز) کوئٹہ اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 2.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 30 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے تقریباً 40 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت کم ہونے کے باعث بڑے نقصان کا خدشہ نہیں، تاہم شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں سے رابطہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:یوکرین کا پیوٹن کی رہائش گاہ پر حملہ صدر ٹرمپ کی شدی الفاظ میں مذمت

یہ بھی پڑھیں