(اوصاف نیوز)بھارتی کرکٹ بورڈ میں گوتم گمبھیر کو ٹیسٹ فارمیٹ میں بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے الگ کرنے سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بورڈ ٹیسٹ کرکٹ میں مسلسل ناقص کارکردگی کے باعث کوچنگ سیٹ اپ میں تبدیلی پر غور کر رہا ہے اور سابق بیٹسمین وی وی ایس لکشمن سے ریڈ بال ٹیم کی کوچنگ کے لیے ابتدائی رابطے بھی کیے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گوتم گمبھیر سے ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ واپس لی جا سکتی ہے جبکہ وی وی ایس لکشمن کو ریڈ بال کرکٹ کا ہیڈ کوچ بنانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق حالیہ ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کی کارکردگی توقعات کے مطابق نہ ہونے پر کوچ کی تبدیلی زیرِ بحث آئی ہے۔
تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ راجیو شکلا نے ان خبروں کو محض افواہیں قرار دے دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ گوتم گمبھیر کو ہٹانے یا کسی نئے کوچ کی تقرری سے متعلق بی سی سی آئی میں کوئی بات چیت نہیں ہو رہی۔
راجیو شکلا نے واضح کیا کہ ایسی افواہوں کو غیر ضروری طور پر بڑھایا جا رہا ہے اور اس وقت کوچنگ سیٹ اپ میں کسی تبدیلی پر غور نہیں کیا جا رہا۔
مزید پڑھیں:کوئٹہ اور اس کے گرد نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے




