Search
Close this search box.
منگل ,14 جولائی ,2026ء

اوگرا کا ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

کراچی (اوصاف نیوز) اوگرا نے نئے سال پر عوام کو مہنگائی کا تحفہ دیتے ہوئے ایل پی جی کی قیمت میں 11 روپے فی کلو اضافہ کر دیا۔

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت 219 روپے 68 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 126.9 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے 11.8 کلوگرام کے سلنڈر کی نئی قیمت 2592.19 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری 2026 سے ہوگا۔
مزید پڑھیں‌:بارش اور برفباری کی پیش گوئی، اگلے 5 گھنٹے اہم قرار

یہ بھی پڑھیں