اسلام آباد (اوصاف نیوز) محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کر دی، ملک کے بیشتر بالائی علاقے ٹھنڈی مغربی ہواؤں کی لپیٹ میں آ گئے۔
رپورٹ کے مطابق آئندہ 2 سے 5 گھنٹوں کے دوران پوٹھوہار ریجن، اسلام آباد، راولپنڈی میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔
ٹیکسلا، چکوال، اٹک، جہلم، تلہ گنگ اور گردونواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
بالائی خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع دیر، چترال، سوات، شانگلہ، کوہستان میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی بارش کا بھی امکان ہے۔
ایبٹ آباد، مانسہرہ، مہمند، خیبر، باجوڑ، ہنگو، کوہاٹ، کرک، پشاور، نوشہرہ، چارسدہ اور مردان میں بھی گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔
اس دوران مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
بارش اور برفباری کے باعث بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے، لینڈ سلائیڈنگ سے ٹریفک کی روانی میں خلل پڑنے کا خدشہ ہے۔
بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ/برفانی تودے گرنے کا خطرہ ہے۔
بارش اور برفباری کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:اوگرا کا ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
