لاہور (اوصاف نیوز) پنجاب اسمبلی کے ایک حلقے کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔
ڈیرہ غازی خان میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 289 ایس کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار اسامہ عبدالکریم بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔
ریٹرننگ آفیسر کے مطابق گزشتہ روز 11 میں سے 9 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے جب کہ پی پی 289 سے دسویں امیدوار نے بھی آج کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔
یہ نشست مسلم لیگ ن کے محمود قادر لغاری کے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے پر خالی ہوئی تھی۔ الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق پی پی 289 میں 25 جنوری کو پولنگ ہونی تھی۔
مزید پڑھیں:شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی تقریبات کا باقاعدہ اعلان




