خیبرپختونخواہ (اوصاف نیوز)لکی مروت میں بیگوخیل روڈ پر سیمنٹ فیکٹری کی بس پر آئی ای ڈی دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق بس پر دھماکا ناورخیل موڑ کے قریب کیا گیا، جس سے بس کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر سٹی اسپتال لکی مروت منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایم ایس ڈاکٹر کفایت اللہ کے مطابق زخمیوں میں سے ایک جاں بحق ہوگیا ہے جبکہ دو کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے، اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی کی اسٹریٹ موؤمنٹ ناکام ہوگی،مذاکرات کا آپشن بھی نہیں بچے گا،رانا ثنا اللہ
