Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

6 لاکھ سے زائد افغان باشندے افغانستان منتقل کردیئے، محکمہ داخلہ

پشاور(اوصاف نیوز)غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کاسلسلہ جاری ہے، محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ اب تک 6 لاکھ 82 ہزار 141 افغان باشندے افغانستان منتقل کیے جا چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ 69 ہزار 431 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو بھی افغانستان بھیجا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ملک بھر سے 2 لاکھ 16 ہزار 634 پی او آر کارڈ ہولڈرز کی واپسی عمل میں لائی گئی، گزشتہ روز مزید 375 افغان باشندوں کو طورخم کے ذریعے افغانستان بھیجا گیا۔

محکمہ داخلہ کے مطابق گزشتہ روز 139 اے سی سی اور ایک ہزار 224 پی او آر کارڈ ہولڈرز افغانستان واپس روانہ کیے گئے۔

واضح رہے کہ دیگر ممالک سے بھی افغان باشندوں کی ملک بدری کا سلسلہ جاری ہے، ترکیے میں گزشتہ ایک سال کے دوران غیر قانونی تارکین وطن افراد کے خلاف کارروائیوں میں بڑا اضافہ دیکھا گیا، جس کے تحت مجموعی طور پر ایک لاکھ 52 ہزار سے زائد افغان باشندے گرفتار کئے گئے۔

رپورٹ کے مطابق ترک مائیگریشن اتھارٹی کے جاری کردہ اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ ان گرفتار افراد میں افغان تارکین وطن سب سے زیادہ تھے جن کی تعداد 42 ہزار سے زائد تھی۔

رپورٹس کے مطابق افغان شہریوں کے بعد سب سے زیادہ گرفتاریاں شامی شہریوں کی ہوئیں، جبکہ ازبکستان، ترکمانستان اور ایران سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی بڑی تعداد میں گرفتار کرلیا گیا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2025 کے دوران مجموعی طور پر غیر قانونی تارکین وطن افراد کی گرفتاریوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں کمی آئی ہے۔رپورٹس کے مطابق 2024 میں ترکیہ بھر میں 2 لاکھ 25 ہزار سے زائد تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا۔
مزید پڑھیں:کرایہ داری سے متعلق نئے ضوابط کا اعلان کر دیاگیا

یہ بھی پڑھیں