Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

پی ٹی آئی کے لیے حکومتی پیشکش منظرعام پر

راولپنڈی (اوصاف نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ حکومت کی پیشکش ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو سیل میں رہنے دیں اور ہمارے ساتھ بیٹھیں، چائے پی لیں، بسکٹ کھائیں تاکہ لگتا ہو کہ معاملات ٹھیک چل رہے ہیں۔

اڈیالہ جیل کے باہر فیکٹری چوکی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ہم بانی سے ملیں گے، ان سے بات کریں گے، ہدایات لیں گے، پھر ہم ان سے بات کریں گے، یہ ممکن نہیں کہ آپ بانی کو تالا لگا کر کہہ دیں کہ چلو بات چیت کرتے ہیں، خان سے ملاقات کے بغیر سب کچھ جھوٹ ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے درمیان رابطوں کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔
مزید پڑھیں‌:ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے آغاز کا باضابطہ اعلان

یہ بھی پڑھیں