لاہور (اوصاف نیوز) محکمہ خزانہ پنجاب نے محکمہ صحت کے لیے بجٹ جاری کر دیا ہے، جس کے تحت مختلف شعبوں کو مالی وسائل فراہم کیے گئے ہیں تاکہ طبی سہولیات اور انتظامی امور کو بہتر بنایا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کو مجموعی طور پر 32 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں، جو تنخواہوں اور آپریشنل اخراجات کے ساتھ ساتھ بجلی، گیس کے بلوں اور پٹرول کی مد میں استعمال ہوں گے۔
اسی طرح محکمہ ہیلتھ اور آبادی کے لیے 1 ارب 40 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں، جبکہ ڈاکٹروں اور نرسوں کی تنخواہوں کے لیے بھی بجٹ فراہم کر دیا گیا ہے۔
محکمہ خزانہ نے پنجاب ہیلتھ فیسلٹی مینجمنٹ کمپنی کے لیے 30 کروڑ روپے بھی جاری کیے ہیں۔ حکام کے مطابق جاری کردہ تمام بجٹ کی تفصیلات آن لائن بھی فراہم کر دی گئی ہیں تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں2026 کی سب سے بڑی چوری، گھریلو ملازمائیں کروڑوں کا سونا لوٹ کر فرار



