Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

فریال تالپور کے گھر خوشی کا سماں،بیٹی رشتہ ازدواج میں منسلک

کراچی (اوصاف نیوز) صدر آصف علی زرداری کی بہن اور پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر فریال تالپور کی صاحبزادی کل (جمعہ کو) شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

عائشہ تالپور کی شادی کراچی کے نوجوان سید شبیہ علی سے ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ان دنوں اس اہم سیاسی خاندان کی شادی کی دھوم ہے اور بہت سے لوگ دولہا کے بارے میں قیاس آرائیوں میں مصروف ہیں۔

آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ فریال تالپور کے داماد سید شبیہ علی کون ہیں؟

سید شبیہ علی کا تعلق کراچی سے ہے اور ان کی والدہ کا تعلق نہ صرف فریال تالپور سے ہے بلکہ وہ فریال تالپور کے قریبی دوستوں میں سے ایک ہیں۔

سید شبیہ علی نے اپنی ابتدائی تعلیم اور گریجویشن کراچی سے مکمل کیا اور بعد میں معروف تعلیمی ادارے شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (SZABIST) سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کیا۔

سید شبیہ علی نے کچھ عرصہ سندھ بورڈ آف ریونیو میں خدمات انجام دیں اور پھر ملازمت چھوڑ کر اپنا کاروبار شروع کیا۔

وہ کراچی میں نہ صرف ایک معروف ایلیٹ کلاس ریسٹورنٹ چلاتے ہیں بلکہ دبئی اور متحدہ عرب امارات میں بھی ان کے کاروبار ہیں۔ سید شبیہ علی تین بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں۔

شادی کی تقریبات کا آغاز جمعہ 2 جنوری کو زرداری ہاؤس کراچی میں میلاد کی محفل سے ہوا۔ تقریبات 14 جنوری بروز بدھ ان کے آبائی علاقے شہید بینظیر آباد میں ظہرانے تک جاری رہیں گی۔
مزید پڑھٰیں‌:معروف شاعر انتقال کر گئے

یہ بھی پڑھیں