Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

امریکا کے نئے ٹیرف بل سے بھارتی اسٹاک مارکیٹ کریش

واشنگٹن (اوصاف نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس سے تیل خریدنے والے ممالک پر 500 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے بل کی حمایت کر دی ہے۔

بھاری ٹیرف کی خبروں کے بعد ہندوستانی سٹاک مارکیٹ کریش کر گئی، مسلسل چوتھے دن گراوٹ۔ ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ میں 4 دنوں میں سرمایہ کاروں کو 9 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

نیا ٹیرف بل امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے پیش کیا جس کی صدر ٹرمپ نے حمایت کی۔ بل کی آئندہ ہفتے منظوری کا امکان ہے۔

منظوری کے بعد ٹرمپ روس سے تیل خریدنے والے ہر ملک پر 500 فیصد تک ٹیرف عائد کر سکیں گے۔ 50 فیصد امریکی ٹیرف کی وجہ سے بھارت پہلے ہی شدید دباؤ میں ہے۔

برازیل اور چین بھی نئے ٹیرف بل سے متاثر ہوں گے۔
مزید پڑھیں‌:حکومت کا متعدد سرکاری محکموں میں ڈاؤن سائزنگ کا اعلان

یہ بھی پڑھیں