Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

نادرا ریکارڈ میں تبدیلی اب چند کلکس میں،گھر بیٹھے سہولت حاصل کریں

اسلام آباد (اوصاف نیوز) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کے لیے ایک اور سہولت متعارف کرا دی ہے جس کے تحت اب وہ گھر بیٹھے اپنا ریکارڈ تبدیل کر سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) واحد با اختیار ادارہ ہے جو پاکستان کے اندر اور باہر رہنے والے پاکستانیوں کو قومی شناختی کارڈ اور دیگر شناختی دستاویزات فراہم کرتا ہے۔

نادرا نے شہریوں کے لیے متعدد سہولیات متعارف کرائی ہیں۔ ان میں ایک پاک آئی ڈی موبائل ایپ بھی ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنا کام گھر بیٹھے کر سکتے ہیں۔

اگر کوئی شہری اپنا نادرا ریکارڈ تبدیل کرنا چاہتا ہے تو وہ بھی نادرا آفس آئے بغیر گھر بیٹھے صرف پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے کر سکتا ہے۔

اگر آپ بھی اپنے قومی شناختی کارڈ یا NICOP ریکارڈ میں درج نان پرنٹ ایبل معلومات میں کوئی تبدیلی کرنا چاہتے ہیں تو ویڈیو میں بتائے گئے طریقہ پر عمل کریں اور تمام مراحل کو مکمل کریں اور کم فیس میں گھر بیٹھے نادرا ریکارڈ کو فوری تبدیل کریں۔

مزیدپڑھیں‌:امریکا کے نئے ٹیرف بل سے بھارتی اسٹاک مارکیٹ کریش

یہ بھی پڑھیں