Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

رجب بٹ سے متعلق بڑی خبر آ گئی

کراچی (اوصاف نیوز) مشہور ٹک ٹاک ٹاکر رجب بٹ کے وکیل بیرسٹر میاں علی اشفاق اور کراچی کے وکلا کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے اور فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات اور درخواستیں واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔

کراچی سٹی کورٹ میں بار ایسوسی ایشن کے دفتر میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رجب بٹ کے وکیل بیرسٹر میاں علی اشفاق نے کہا کہ ہم نے تمام معاملات پر تفصیلی بات چیت کی اور درج مقدمات کے محرکات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ واقعے کی وجہ سے پیدا ہونے والے حالات کا جائزہ لیا گیا ہے، تمام معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، چاہے معاملہ ایڈووکیٹ ریاض سولنگی کا ہو یا میرے موکل کا۔

رجب بٹ کے وکیل نے کہا کہ ہم نے ایک دوسرے پر کوئی شرط نہیں لگائی، یہ معاملہ کامیابی سے حل ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ تقریباً 10 سال سے سندھ بھر میں قانون پر عمل پیرا ہیں، عامر وڑائچ نے اس مسئلے کو حل کرنے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔

صدر کراچی بار ایسوسی ایشن امیر نواز وڑائچ نے کہا کہ اس واقعے سے کراچی بار کی ساکھ متاثر ہوئی ہے، کراچی بار میں ہر قوم، مذہب اور فرقہ کا احترام کیا جاتا ہے، وکلاء مذہبی مسائل پر وکالت کریں اور خود فریق نہ بنیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی بار قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، اس لیے اسے نشانہ بنایا گیا، اس واقعے کے ذریعے عوام میں کراچی بار کے وکلاء کی ساکھ کو متاثر کرنے کی کوشش کی گئی، لیکن آج دونوں جماعتوں کو فری ہینڈ دیا گیا، ہم پر کوئی دباؤ نہیں تھا اور ہم کبھی تشدد کی حمایت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کو کوئی مسئلہ ہے تو بار میں آئیں، وکلاء سے درخواست ہے کہ عدالت میں آنے والے درخواست گزار کا احترام کریں۔

خیال رہے کہ 29 دسمبر 2025 کو ملزم رجب بٹ اور دو وکلا ریاض سولنگی اور فتح ایڈووکیٹ کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی اور پھر بات لڑائی تک پہنچ گئی تھی، جس پر وکیل دفاع بیرسٹر میاں علی اشفاق نے وکلا کے خلاف سٹی کورٹ تھانے میں مقدمہ درج کرایا تھا جس پر وکلاء نے ہڑتال کی درخواست پر سندھ بار کونسل نے احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں‌:نادرا ریکارڈ میں تبدیلی اب چند کلکس میں،گھر بیٹھے سہولت حاصل کریں

یہ بھی پڑھیں