پشاور (اوصاف نیوز) خیبرپختونخوا میں بصارت سے محروم طلباء لیپ ٹاپ سکیم میں درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔
خیبر پختونخوا میں تمام نابینا اور بصارت سے محروم طلباء جو کسی تسلیم شدہ کالج، یونیورسٹی یا مدرسہ میں زیر تعلیم ہیں لیپ ٹاپ اسکیم کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
درخواست گزار کا خیبرپختونخوا کا مستقل رہائشی ہونا ضروری ہے۔
درخواست دینے کا طریقہ:
طلباء کے پاس سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ معذوری کا سرٹیفکیٹ ہونا ضروری ہے، درخواستیں MIS فارم کے ذریعے آن لائن جمع کی جائیں گی۔
لیپ ٹاپ میرٹ اور دستیاب فنڈز کے مطابق فراہم کیے جائیں گے جبکہ تعلیم یافتہ اور ہونہار طلبہ کو ترجیح دی جائے گی۔
درخواستیں ویب سائٹ www.swkpk.gov.pk پر جمع کرائی جا سکتی ہیں۔
مزید پڑھیں:نئے ریلوے روٹس پر کام شروع کرنے کا حکومتی فیصلہ
