اسلام آباد (اوصاف نیوز )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 10 جنوری 2008 کو جی پی او خودکش حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے پنجاب پولیس کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ لاہور پولیس کے افسروں وجوانوں نے قیمتی جانیں قربان کرکے شہادت کا عظیم رتبہ پایا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہاکہ 18 ویں یوم شہادت پر جی پی او خودکش حملے میں تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں،لاہور پولیس کے افسروں وجوانوں نے قیمتی جانیں قربان کرکے شہادت کا عظیم رتبہ پایا ،جام شہادت نوش کرنے والے پولیس افسر و جوان قوم کے ہیرو ہیں۔
محسن نقوی نے کہاکہ پولیس شہداء نے فرض نبھاتے ہوئے اپنی زندگیاں قربان کیں اور تاریخ میں ہمیشہ کے لئے امر ہو گئے ،قوم ان عظیم خاندانوں کی مقروض ہے جن کے بیٹوں نے امن کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہاکہ شہداء ہمارے دلوں میں زندہ ہیں اور ہمیشہ زندہ رہیں گے،وہ ہمارے سر کا تاج ہیں اور اپنے شہداء کی تکریم کرنے والی قومیں ہمیشہ سرخرو ہوتی ہیں۔
مزید پڑھیں:شب معراج کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان
