Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

نئے مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے اہم حکومتی فیصلہ

اسلام آباد (اوصاف نیوز) نئے مالی سال کے بجٹ سٹریٹیجی پیپر کی 10 مئی تک منظوری لازمی قرار دے دی گئی، دستاویز حکومتی محصولات، اخراجات اور ترجیحات کا تعین کرے گی۔ وزارت خزانہ نے ترمیم شدہ، اپ ڈیٹ شدہ پبلک فنانس مینجمنٹ ایکٹ 2024 بھی جاری کیا ہے۔

وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق تمام سرکاری اخراجات بجٹ اسٹریٹجی پیپر کے مطابق ہوں گے، تین سالہ درمیانی مدت کے بجٹ کا تخمینہ اور کارکردگی پر مبنی بجٹ پلان اس کا حصہ ہوگا۔ بجٹ میں ہنگامی ذمہ داریوں اور مالیاتی خطرات کی تفصیلات بھی شامل کی جائیں گی۔ ٹیکس اخراجات کی تفصیلات بھی نئے فنانس بل کا حصہ ہوں گی۔ اضافی یا زائد اخراجات کی منظوری کے لیے اسمبلی میں سپلیمنٹری یا فاضل بجٹ پیش کرنا لازمی ہو گا۔

تمام وزارتیں 31 مئی تک اپنی متوقع بچت فنانس ڈویژن کو واپس کر دیں گی۔دستاویز کے مطابق تمام ترقیاتی منصوبوں کے لیے تکنیکی منظوری کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ کیش مینجمنٹ اور ٹریژری سنگل اکاؤنٹ کے لیے نئے قوانین بنائے جائیں گے۔ وزارت خزانہ کے مطابق ترمیم شدہ پبلک فنانس مینجمنٹ ایکٹ دوسرے متضاد قوانین پر مقدم ہوگا۔ ترامیم کا مقصد شفافیت، فنڈ کی نگرانی اور ریونیو کے نظام کو مضبوط بنانا ہے۔
مزید پڑھیں:امریکا نے طلباء سمیت غیر ملکیوں کے ویزے منسوخ کر دیے

یہ بھی پڑھیں