Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

شادی سے پہلے ہی طلاق؟ ہانیہ عامر کا نجومی کی پیشگوئی پر جواب آگیا

کراچی (اوصاف نیوز)پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر سے متعلق اس سال شادی اور طلاق کی پیشگوئی سامنے آنے کے بعد اداکارہ نے اپنے منفرد طنزیہ انداز میں جواب دیا، جس نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ کردیا۔

ہانیہ عامر پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی انسٹاگرام شخصیات میں شامل ہیں۔ 28 سالہ اداکارہ کو کھلے دل، برجستہ مزاح اور بے تکلف انداز کی وجہ سے مداح خاص طور پر پسند کرتے ہیں۔

حالیہ دنوں میں ہانیہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک مقامی ٹی وی چینل کی ویڈیو شیئر کی، جس میں ایک نجومی ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں پیشگوئی کررہا تھا۔

ویڈیو میں نجومی نے دعویٰ کیا کہ ہانیہ کو 2026 میں طلاق کا سامنا کرنا پڑے گا، حالانکہ اداکارہ اس وقت تک غیر شادی شدہ ہیں۔

ہانیہ نے ویڈیو پر اپنی مزاحیہ اور طنزیہ رائے دیتے ہوئے لکھا: ’عجیب، پہلے شادی تو ہونے دو۔‘

ان کا یہ جواب فوری طور پر وائرل ہو گیا اور مداحوں نے اپنے مزاحیہ تبصروں کا سلسلہ شروع کر دیا، ایک صارف نے ہانیہ کو ٹیگ کرتے ہوئے پوچھا: ’ہانیہ، آپ کو اس کے بارے میں پتا ہے؟‘

دوسرے نے مذاق میں کہا: ’تو آپ نے چپکے سے شادی کرلی اور ہمیں بتایا بھی نہیں؟‘کچھ مداحوں نے سوال اٹھایا: ’ شادی سے پہلے طلاق کیسے ہو سکتی ہے؟‘
مزید پڑھیں:صدر مملکت کی منظوری کے بغیر جاری ہونے والا آرڈیننس واپس لینے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں