Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

حکومت کا سبسڈائزڈ آٹے کی وافر فراہمی کا عمل جاری

راولپنڈی (اوصاف نیوز)حکومت پنجاب کی ہدایت پر عوام کو آٹے میں ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے راولپنڈی ڈویژن میں سبسڈائزڈ آٹے کی وافر سپلائی جاری ہے۔ آج راولپنڈی ڈویژن میں 41 ہزار سے زائد 10 کلو آٹے کے تھیلے فراہم کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران راولپنڈی ڈویژن کو تقریباً 3 لاکھ 50 ہزار آٹے کے تھیلے فراہم کیے گئے۔ ضلع راولپنڈی میں آج سب سے زیادہ آٹا تقسیم کیا گیا، جہاں 27 ہزار 10 کلو اور 30 ہزار 20 کلو آٹے کے تھیلے فراہم کیے گئے۔

راولپنڈی ڈویژن میں مجموعی طور پر 692 فئیر پرائس شاپس قائم کی گئی ہیں، جبکہ عوامی سہولت کے لیے 52 ٹرکنگ پوائنٹس اور 7 سپلائی ڈپو فعال ہیں۔ سبسڈائزڈ 10 کلو آٹے کا تھیلا 905 روپے اور 20 کلو آٹے کا تھیلا 1810 روپے میں دستیاب ہے۔

حکام کے مطابق آٹے کی سپلائی میں 10 کلو تھیلوں کی مقدار میں 146 فیصد جبکہ 20 کلو تھیلوں کی سپلائی میں 169 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ٹرکنگ پوائنٹس کی تعداد 10 سے بڑھا کر 42 کر دی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر رمضان سیال نے واضح کیا ہے کہ فلور ملز کو مقررہ وزن اور سرکاری نرخوں پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے، اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں فلور ملز کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں‌:ایران نے غیر ملکی طلبہ سے متعلق اہم حکومتی فیصلہ کر لیا

یہ بھی پڑھیں