قلات (اوصاف نیوز)سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر قلات میں آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کامیاب آپریشن کیا گیا، جس کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے، اور علاقے میں کلیئرنس/سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت انسدادِ دہشت گردی مہم پوری قوت سے جاری ہے۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی کی توجہ احتجاجی سیاست پر مرکوز، مذاکرات کا کوئی امکان نہیں، رانا ثناء اللہ
