راولپنڈی(اوصاف نیوز) بشری بی بی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرادی گئی،یہ ملاقات آدھے گھنٹے تک جاری رہی۔
جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ملاقات آدھے گھنٹے تک جاری رہی، بشری بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی۔
جیل ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ دونوں میاں بیوی آدھے گھنٹے تک ایک ساتھ رہے،ہفتے میں ایک مرتبہ بشری بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات جیل رولز کے مطابق کرائی جاتی ہے۔
مزید پڑھیؒں:ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے



