Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

انتظار کی گھڑیاں ختم، آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ آج سے شروع

(اوصاف نیوز) کرکٹ شائقین کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں، آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ کا آغاز آج سے ہوگا۔
میگا ایونٹ میں آج کے دن 3 میچ کھیلے جائیں گے، ایونٹ کے پہلے ٹاکرے میں بھارت اور امریکا کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی۔

دوسرے میچ میں زمبابوے اور سکاٹ لینڈ میں جوڑ پڑے گا جبکہ آج کھیلے جانے والے تیسرے میچ میں ویسٹ انڈیز اور تنزانیہ کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔ قومی ٹیم آج ہرارے میں ٹریننگ سیشن میں حصے لے گی اور اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھارے گی، پاکستان اپنا پہلا میچ کل انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔
مزید پڑھیں:فضائی روٹس بند،پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کا نیا نوٹم جاری

یہ بھی پڑھیں