لاہور (اوصاف نیوز)پنجاب بھر میں نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کا ابتدائی شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین (پی بی سی سی) نے امتحانات اور نتائج کے شیڈول کی منظوری دے دی ہے۔
شیڈول کے مطابق نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات 27 مارچ 2026 سے شروع ہوں گے۔ دسویں جماعت (پارٹ ٹو) کا نتیجہ 6 اگست 2026 کو متوقع ہے، جبکہ نویں جماعت (پارٹ ون) کا نتیجہ 2 ستمبر 2026 کو جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
نویں اور دسویں جماعت کے سپلیمنٹری امتحانات 6 اکتوبر 2026 سے شروع ہوں گے۔
اسی طرح گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات 20 مئی 2026 سے منعقد ہوں گے۔ بارہویں جماعت کا نتیجہ 23 ستمبر 2026 کو متوقع ہے، جبکہ گیارہویں جماعت کا نتیجہ 22 اکتوبر 2026 کو جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
انٹرمیڈیٹ کے سپلیمنٹری امتحانات 3 نومبر 2026 سے شروع ہوں گے، جبکہ سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج 12 جنوری 2027 کو متوقع ہیں۔
پی بی سی سی کے مطابق جاری کردہ یہ شیڈول پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز پر لاگو ہوگا۔
مزید پڑھیں:کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے متعلق اہم فیصلہ


