Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

شمالی وزیرستان میں پل کو بارودی مواد سے اڑا دیا گیا

شمالی وزیرستان(اوصاف نیوز)شمالی وزیرستان کے علاقے خوشحالی میں ایک پل کو بارودی مواد سے اڑا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے پل کے نیچے بارودی مواد نصب کیا تھا، جس کے نتیجے میں پل مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پل کی تباہی کے باعث کئی دیہات کا میر علی سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی اقدامات سخت کر دیے گئے ہیں جبکہ تحقیقات جاری ہیں۔
مزید پڑھیں:سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی نجف حمید کی ضمانت منظور

یہ بھی پڑھیں