کوئٹہ (اوصاف نیوز) انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) نے کوئٹہ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کوئٹہ کے علاقے دیشت میں کی گئی، جہاں دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور سویلینز کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے 5 سب مشین گنز (ایس ایم جیز)، 7 دستی بم اور 3 موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئیں۔
حکام کے مطابق دہشت گرد کوئٹہ۔سبی قومی شاہراہ پر بڑی کارروائی کی تیاری میں مصروف تھے، تاہم بروقت انٹیلی جنس اطلاع پر کی گئی کارروائی سے ایک بڑا سانحہ ٹل گیا۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی اہم رہنما کا جیل سے لکھا گیا خط منظرعام پر




