Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

پی ٹی آئی اہم رہنما کا جیل سے لکھا گیا خط منظرعام پر

لاہور (اوصاف نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے کوٹ لکھپت جیل لاہور سے ایم پی اے ندیم قریشی کے نام خط تحریر کیا ہے، جو ان کے صاحبزادے زین قریشی نے ایم پی اے ندیم قریشی کے حوالے کیا۔

خط میں شاہ محمود قریشی نے پنجاب اسمبلی میں پنجاب پروٹیکشن آف اموویبل پراپرٹی ایکٹ 2025 کے خلاف بھرپور تقریر پر ایم پی اے ندیم قریشی کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ معاملہ قانونی برادری کو متحد کرنے کا سبب بنا ہے۔

خط کے متن کے مطابق ایڈووکیٹ حامد خان کی قیادت میں دونوں پیشہ ور گروپس نے متنازع قانون سازی کو مسترد کر دیا ہے، جبکہ احسن بھون کی قیادت میں پنجاب بار کونسل نے بھی اس ایکٹ کو رد کر دیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے لکھا کہ پنجاب بار کونسل اس قانون کے خلاف باقاعدہ تحریک چلانے پر بھی غور کر رہی ہے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے اس متنازع قانون کو درست طور پر معطل کر دیا ہے، جو انصاف کے تقاضوں کے عین مطابق ہے۔

شاہ محمود قریشی نے ایم پی اے ندیم قریشی کی پارلیمانی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگرچہ وہ اس وقت کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں، تاہم ملکی حالات اور ایوان کی کارروائی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں‌:جماعت اسلامی کےضلعی امیر انتقال کر گئے

یہ بھی پڑھیں