کابل (انٹرنیشنل ڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل کے علاقے شہر نو میں دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق دھماکے میں ایک چینی مسلمان شہری اور 6 افغان شہری ہلاک ہوئے۔
دھماکا شہر نو کے علاقے میں ایک چینی ریسٹورنٹ کے کچن کے قریب ہوا، جسے چینی مسلمان شہری عبدالمجید اور افغان شہری عبدالجبار چلا رہے تھے۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ابھی تک دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شہر نو کا علاقہ غیر ملکیوں کی رہائش کے لیے جانا جاتا ہے اور اسے کابل کے محفوظ ترین علاقوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں:پر امن احتجاج جائز ہے لیکن تشدد یا سوشل میڈیا پر جھوٹ پھیلانا غلط ہے،علی گوہر بلوچ




