کابل(اوصاف نیوز)کابل میں ایک چینی ریسٹورنٹ میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں چینی ریسٹورنٹ میں دھماکے میں سات افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے، جس کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی ہے۔
دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک چینی باشندہ اور 6 افغان شامل ہیں، جب کہ 20 افراد زخمی ہو گئے ہیں، جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے، یہ دھماکا چینی ریسٹورنٹ کے کچن کے نزدیک ہوا، اور ریسٹورنٹ چینی نژاد مسلم شہری عبدالماجد اور افغان شہری عبدالجبار مل کر چلاتے تھے۔
کابل کے علاقے شہر نو میں غیر ملکیوں کی رہائش اور مختلف اہم تنصیبات موجود ہیں۔ اور اسے کابل کا نسبتاً محفوظ ترین علاقہ شمار کیا جاتا ہے۔
حکام کے مطابق تاحال دھماکے کی نوعیت اور ہلاکتوں کی حتمی تعداد کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
مزید پڑھیں:مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ارشد کے بڑے بھائی کا انتقال ہوگیا



