Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

پی ایس ایل 11،اسلام آباد یونائیٹڈ کا نیا ہیڈ کوچ مقرر

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) اسلام آباد یونائیٹڈ نے نیوزی لینڈ کے سابق سٹار کھلاڑی لیوک رونچی کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے لیے نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔لیوک رونچی سابق ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سے عہدہ سنبھالیں گے۔

فرنچائز کے مطابق لیوک رونچی اسلام آباد یونائیٹڈ کی جرسی میں ہمیشہ سے شائقین کے پسندیدہ رہے ہیں اور پی ایس ایل کی تاریخ کے سب سے موثر غیر ملکی کھلاڑیوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ ٹیم اور مداحوں کے ساتھ ان کا مضبوط رشتہ آج بھی موجود ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی کا کہنا ہے کہ “لیوک رونچی اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ رہے ہیں اور رہیں گے۔ ایک بار شیر ہونے کے بعد وہ ہمیشہ شیر ہی رہے گا۔ ہمیں خوشی ہے کہ لیوک رونچی اس سیزن میں دستیاب ہوئے، وہ ٹیم کی ثقافت اور معیار کو اچھی طرح سمجھتے ہیں اور ان کی بطور ہیڈ کوچ واپسی ہمارے لیے خوشی کا باعث ہے۔” اس موقع پر لیوک رونچی نے کہا، “اسلام آباد یونائیٹڈ ہمیشہ میرے لیے گھر جیسا رہا ہے، اس کے مداحوں اور پورے ISLU فیملی کے ساتھ میرا رشتہ واقعی خاص ہے۔

اب ہیڈ کوچ کے طور پر واپس آنا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے اور میں اس عظیم ٹیم کے لیے نئے لیڈرز اور میچ ونر تیار کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی انتظامیہ پر امید ہے کہ لیوک رونچی کی قیادت میں ٹیم پی ایس ایل 11 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
مزید پڑھٰیں‌:پنجاب پولیس سےمتعلق وفاقی آئینی عدالت کا اہم فیصلہ

یہ بھی پڑھیں