اسلام آباد (اوصاف نیوز) دو اہم رہنماؤں سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور شبلی فراز نے پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی میں رہنماؤں کی شمولیت اور مستعفی ہونے کا سلسلہ جاری ہے، سابق اپوزیشن رہنماؤں عمر ایوب اور شبلی فراز نے پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو فیصلے سے آگاہ کیا، دونوں رہنماؤں نے موجودہ عہدہ داروں کو سیاسی کمیٹی میں شامل کرنے کی تجویز دی ہے۔
آج پی ٹی آئی کی پولیٹیکل کمیٹی میں 2 ارکان کا اضافہ کر دیا گیا ہے، زلفی بخاری اور انتظار پنجوٹھا کو پولیٹیکل کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے، اس حوالے سے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بھی سیاسی کمیٹی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی میں 23 اہم رہنماؤں کو شامل کیا گیا جب کہ علی امین گنڈا پور، مراد سعید، شہباز گل اور علی محمد خان کو کمیٹی سے نکال دیا گیا۔
مزید پڑھیں:رمضان سے قبل ملازمین کے الاؤنسز بارے بڑی خوشخبری



