مظفرآباد (اوصاف نیوز)مسلم کانفرنس خواتین ونگ کی صدر ایڈووکیٹ افشاں سعید چوہدری نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی۔ ان کی شمولیت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سردار محمد یوسف کی دعوت پر عمل میں آئی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈووکیٹ افشاں سعید چوہدری نے کہا کہ الحمدللہ آج وہ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کی دعوت سردار محمد یوسف کی جانب سے دی گئی، جسے انہوں نے قبول کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ایک نئے سیاسی سفر کا آغاز ہو رہا ہے۔
ایڈووکیٹ افشاں سعید نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کے مختلف حلقوں، بالخصوص باغ اور حویلی سے ان کا گہرا تعلق رہا ہے اور وہ بھرپور کوشش کریں گی کہ پارٹی کی بہتری اور عوامی خدمت کے لیے مؤثر کردار ادا کر سکیں۔
مزید پڑھیں:واٹس ایپ صارفین کے لیے نیا سیکیورٹی فیچر متعارف



