Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ملک میں موسم کی تازہ صورتحال جانیں

اسلام آباد (اوصاف نیوز)ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی اور جزوی ابرآلود موسم کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی پنجاب کے کچھ اضلاع میں صبح کے ابتدائی اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

آج ملک کے بیشتر حصوں میں سرد اور خشک موسم رہا، تاہم کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور خطہ پوٹھوہار کے چند علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری بھی ہوئی۔ مالم جبہ اور مری میں تقریباً ایک انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات نے آج کم سے کم درجہ حرارت کی تفصیلات بھی جاری کی ہیں جن میں‌لہہ منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ،قلات، پاراچنار منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ،گوپس، مالم جبہ، استور منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ،نتھیا گلی، کالام منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ،سکردومنفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا.

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو سرد موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے اور پہاڑی علاقوں میں برفباری اور ممکنہ مشکلات کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:تنخواہوں کی ادائیگی کےحوالے سے اہم حکومتی فیصلہ

یہ بھی پڑھیں