Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

رمضان المبارک میں راشن اور نقد امداد، نگہبان پیکیج کی تفصیلات جانیں

لاہور (اوصاف نیوز)رمضان المبارک کے موقع پر پنجاب کے 45 ہزار سے کم آمدن والے افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔ حکومت پنجاب نے 47 ارب روپے مالیت کے نگہبان رمضان پیکیج کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت تقریباً 42 لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔

صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 45 ہزار سے کم آمدن والے شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے گا اور رمضان سے پانچ روز قبل رمضان سہولت بازار قائم کیا جائے گا تاکہ ضرورت مند افراد آسانی سے اشیائے خوردونوش حاصل کر سکیں۔

وزیر اطلاعات نے مزید بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت کے مطابق راشن کارڈز کے تحت ہر مستحق خاندان کو 10 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی منافع خوری یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی، اور تمام اقدامات شفاف طریقے سے نافذ کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں:نوجوانوں کے لیے خوشخبری، بلا سود آسان قرض کی سہولت فراہم

یہ بھی پڑھیں