Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

تعلیمی ادارے بند ہونے کا نوٹیفکیشن، تفصیلات جانیں

لاہور (اوصاف نیوز) یکم سے 10 فروری تک تعلیمی ادارے بند رکھنے سے متعلق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی۔

سوشل میڈیا پر ایک نوٹیفکیشن گردش کر رہا تھا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے یکم سے 10 فروری 2026 تک بند رہیں گے۔ اس نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بسنت کے موقع پر سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رہیں گے۔ تاہم اس نوٹیفکیشن کی حقیقت سامنے آنے کے بعد اسے جعلی قرار دے دیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت نے واضح کیا ہے کہ یہ خبر بے بنیاد ہے اور اس میں کوئی صداقت نہیں۔ وزارت تعلیم پنجاب نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی ایسا کوئی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس نوٹیفکیشن کے پھیلنے کے بعد محکمہ تعلیم نے فوری طور پر اس کی تردید کرتے ہوئے عوام کو خبردار کیا کہ وہ کسی بھی جعلی خبر پر یقین نہ کریں۔

نوٹیفکیشن سوشل میڈیا پر جھوٹے دعوے کی صورت میں سامنے آیا جس میں کہا گیا تھا کہ پنجاب میں بسنت تہوار کے باعث یکم سے 10 فروری تک تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ یہ خبر تیزی سے لوگوں میں پھیل گئی جس کے بعد طرح طرح کے سوالات اٹھنے لگے۔ حکومت نے واضح کیا کہ بسنت کے دوران تعلیمی ادارے بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اور یہ خبریں افواہوں پر مبنی تھیں۔
مزید پڑھیں:رمضان المبارک میں راشن اور نقد امداد، نگہبان پیکیج کی تفصیلات جانیں

یہ بھی پڑھیں