Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

عدالت کا اہم فیصلہ آگیا

لاہور (عزیر احمد خان ) ایف آئی اے لینڈ ریونیو افسران کیخلاف بغیر اجازت ایف بی آر تحقیقات نہیں کر سکتی،ایف آئی اے لینڈ ریونیو افسران کو ایف بی آر طلب بھی نہیں کرسکتی،عدالت کا اہم فیصلہ آگیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کی عدالت نے فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کے افیسر عبداللہ ذوالفقار کی دائر کردہ پٹیشن پر ایک اہم فیصلہدیا ہے۔ 13 صفحات پر مشتمل اہم فیصلے میں یہ تحریر کیا گیا ہے کہ فیڈرل انویسٹی ایجنسی ایف بی آر کے ان لینڈ ریونیو کےافسران کے خلاف نہ تو تحقیقات کر سکتی ہے اور نہ ہی ان کو طلب کر سکتی ہے جب تک کہ فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کی اعلی انتظامیہ اس کی اجازت نہ دے۔ واضح رہے کہ ماضی کی ایک فیصلے کے مطابق اسی قسم کا فیصلہ کسٹم افسران کے لئے بھی تحریر کیا گیا تھا۔ فیصلے میں ایف آئی اے ایکٹ کا حوالہ دیا گیا ہے جس میں کہیں بھی یہ تحریر نہیں ہے کے ادارہ انکم ٹیکس یا سیلز ٹیکس کے حوالے سے تحقیقات کر سکتا ہے۔ فیصلے میں مزید تحریر کیا گیا ہے کہ ادارے نے تحقیقات کے دوران مدعی سے جو کاغذات اپنی تحویل میں لئے تھے ان کو فوری واپس کیا جائے۔

مزید پڑھیں :مشکوک پتنگوں کی نگرانی

یہ بھی پڑھیں