Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

وفاقی حکومت کا کرتار پور اور ننکانہ صاحب کے حوالے سے تاریخی فیصلہ

اسلام آباد (اوصاف نیوز) وفاقی وزیر مواصلات کی ہدایت پر این ایچ اے نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے کرتار پور اور ننکانہ صاحب کو موٹر ویز سے ملانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کرتارپور اور ننکانہ صاحب کو قومی موٹروے نیٹ ورک سے ملانے کے منصوبے کا اعلان کیا۔

وزیر مواصلات نے سیالکوٹ سے کرتارپور موٹر وے کی تعمیر پر فوری کام شروع کرنے کی ہدایت کی ہے جسے ’’گرو نانک ایکسپریس وے‘‘ کا نام دیا جائے گا۔

ملاقات کے دوران عبدالعلیم خان نے کہا کہ اس پراجیکٹ کے قرب و جوار میں بین الاقوامی معیار کے تین، چار اور فائیو سٹار ہوٹل بنائے جائیں گے تاکہ زائرین کو بہترین سہولیات میسر ہوں۔ انہوں نے NHA کو ہدایت کی کہ وہ لندن، کینیڈا اور امریکہ میں بڑے پیمانے پر تشہیری مہم شروع کرے تاکہ سکھ برادری سے سرمایہ کاری کو راغب کیا جا سکے اور ان منصوبوں کو عالمی روڈ شوز کا حصہ بنایا جائے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ یہ منصوبے خطے کے لیے ’’گیم چینجر‘‘ ثابت ہوں گے، جس سے نہ صرف مذہبی سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ ملحقہ قصبوں جیسے نارنگ منڈی اور بدو ملہی کے لوگوں کو بھی فائدہ ہوگا۔
مزید پڑھیں‌:چمن سے افسوسناک خبر آگئی

یہ بھی پڑھیں