راولپنڈی (اوصاف نیوز) اڈیالہ جیل میں آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن ہے اور اب تک کسی سے ملاقات نہیں ہوئی۔ پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے اڈیالہ جیل جانے والی سڑک پر دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔
سلمان اکرم راجہ کی جانب سے دھرنے کے اعلان کے ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ وہ رات بھر یہاں بیٹھیں گے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے بھی اڈیالہ جیل جانے والی سڑک پر دھرنا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
سلیمان اکرم راجہ نے کہا کہ ساری رات بیٹھنا پڑا تو بیٹھیں گے۔ سہیل آفریدی بھی دھرنے میں شریک ہوں گے۔
مزید پڑھیں:ملک کے بیشتر علاقے بارش اور برفباری کی لپیٹ میں،محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا


