Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما انتقال کر گئے

پاکپتن (اوصاف نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی پیر محمد شاہ کھگہ انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق پیر محمد شاہ کھگہ طویل عرصے سے علیل تھے اور آج اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ ان کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی گاؤں شاہ کھگے میں ادا کر دی گئی۔

نمازِ جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات، ارکانِ اسمبلی اور ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ مرحوم کو نمازِ جنازہ کے بعد ان کے آبائی گاؤں کے قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

پیر محمد شاہ کھگہ کے انتقال پر سیاسی و سماجی شخصیات نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور اہلِ خانہ سے تعزیت کی، جبکہ مرحوم کے بلند درجات اور مغفرت کے لیے دعائیں کی گئیں۔
مزید پڑھیں‌:خوشخبری،ایوی جین’ زی الیکٹرک سکوٹر ‘کی قیمت اور فیچرز سامنے آگئے

یہ بھی پڑھیں