Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

خضدار میں زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

خضدار(اوصاف نیوز)بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.3 اور گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خضدار سے 70 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔

زلزلے کے جھٹکوں کے دوران لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
مزید پڑھیں:امریکا ایران میں کشیدگی ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

یہ بھی پڑھیں