Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

لیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران کے اعزازیہ میں سو فیصد اضافہ

لاہور( اوصاف نیوز)لیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران کے اعزازیہ میں سو فیصد اضافہ کر دیا گیا۔ ممبران کو ایک میٹنگ اور اجلاس میں شرکت کرنے پر لاکھ روپے بطور اعزازیہ دیا جائیگا،چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز سمیت تمام ممبران ہر میٹنگ کا اعزازیہ لے سکیں گے،چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز عامر ضیاء کے ہوائی سفر کے اخراجات علیحدہ ہوں گے۔

ہوائی سفر کے بعد لاہورمیں قیام و طعام کے لئے وی وی آئی پی ہوٹل بکنگ بھی لیسکو کی ذمہ داری ہے۔

ممبران کی مراعات میں تواضافہ کردیاگیاہے لیکن صارفین کے لئے کوئی سہولت میسر نہیں ہے،بورڈ آف ڈائریکٹرز متعدد اجلاس اور میٹنگز کرنے کے باوجود میٹریل قلت پر قابو نہ پا سکا،لیسکو میں سنگل فیزاور ایچ ٹی میٹرز سمیت دیگر میٹریل کا بحران ہے۔

لیسکومیں ٹرانسفارمرزاور ڈی فیوز سیٹ کی قلت کی وجہ سے کنکشن لگانے کا عمل منجمد ہو چکا ہے،لیسکو میں نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ پر بھی بورڈ آف ڈائریکٹرز نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے،پراجیکٹ کے تحت مختلف دفاتر میں کنکشنز التواء کا شکار ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھیں:شترو گن سنہا کی 16ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی

یہ بھی پڑھیں