Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

عمران خان کی دائیں آنکھ کی ریٹینل وین بند ہونے کی تشخیص ہوئی ہے، ڈائریکٹر پمز

اسلام آباد (اوصاف نیوز) ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر رانا عمران کا کہنا ہے کہ عمران خان کی دائیں آنکھ کی ریٹینل وین بند ہونے کی تشخیص ہوئی ہے۔ ان کا پمز میں طبی پروسیجر 20 منٹ تک جاری رہا۔

اپنے بیان میں ڈاکٹر رانا عمران نے کہا کہ پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں کے طبی معائنہے میں عمران خان کی دائیں آنکھ میں بصارت کی کمی کی شکایت سامنے آئی ہے۔ اڈیالہ جیل میں ماہر امراضِ چشم نے عمران خان کی آنکھ کا مکمل معائنہ اور او سی ٹی ٹیسٹ کیا۔

انہوں نے تصدیق کی کہ عمران خان کو علاج کیلئے گزشتہ ہفتے کی شب پمز ہسپتال منتقل کیا گیا۔ عمران خان کی آنکھ میں ‘اینٹی وی ای جی ایف’ انجکشن لگانے کا عمل کامیابی سے مکمل ہوا ،آپریشن تھیٹر میں 20 منٹ تک جاری رہنے والے عمل کے دوران عمران خان کی حالت مستحکم رہی۔ ڈاکٹر رانا عمران کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو ضروری طبی ہدایات اور فالو اپ پلان کے ساتھ ڈسچارج کردیا گیا۔
مزید پڑھیں:کانگو میں کان بیٹھنے سے 200 سے زائد افراد ہلاک

یہ بھی پڑھیں