Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

سابق پاکستانی آل راؤنڈر یاسر عرفات یو اے ای کے بولنگ کوچ مقرر

(اوصاف نیوز )پاکستان ٹیم کے سابق آلراؤنڈر یاسر عرفات کو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کرکٹ ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔

ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے مطابق 43 سالہ یاسر عرفات ورلڈ کپ کے دوران یو اے ای ٹیم کے ساتھ کام کریں گے جبکہ اس سے قبل آئرلینڈ کے خلاف شیڈول دو میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی ٹیم کی کوچنگ کریں گے۔ آئرلینڈ کے خلاف دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

یاسر عرفات نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 3 ٹیسٹ، 11 ون ڈے اور 13 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے۔

واضح رہے کہ یاسر عرفات کو کوچنگ کے شعبے میں وسیع تجربہ حاصل ہے، وہ انگلش کاؤنٹی ٹیموں سسیکس اور سرے کے ساتھ کام کر چکے ہیں جبکہ آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کی معروف فرنچائز پرتھ اسکارچرز کے بولنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔

اس کے علاوہ وہ پاکستان کے ہائی پرفارمنس کوچ، ہانگ کانگ قومی ٹیم کے بولنگ کوچ اور جنوبی افریقہ کے بولنگ کنسلٹنٹ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

دوسری جانب یو اے ای نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، ٹورنامنٹ میں یو اے ای ٹیم گروپ ڈی میں شامل ہے جہاں اس کا مقابلہ افغانستان، کینیڈا، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ سے ہوگا۔
مزید پڑھیں:گل پلازہ سانحے پر وزیراعلی سندھ کو فوراؑ مستعفی ہونا چاہیے: منعم ظفر

یہ بھی پڑھیں