Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ڈی جی خان: پنجاب سے بلوچستان جانے والے تمام راستے بند

ڈیرہ غازی خان (اوصاف نیوز)ڈیرہ غازی خان میں پنجاب سے بلوچستان جانے والے تمام راستے بند کردیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر عثمان خالد کا کہنا ہے کہ بلوچستان جانے والی شاہراہ براستہ فورٹ منرو اور تونسہ موسیٰ خیل روڈ بند کر دی گئی ۔

عثمان خالد نے کہا کہ فی الحال مسافر ڈی جی خان کے راستے بلوچستان نہیں جاسکتے۔بلوچستان سے ملنے والے سرحدی علاقے بواٹہ اور سخی سرور کے مقام پر ٹریفک کو روک دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے مختلف شہروں میں فتنہ الہندوستان کے حملے ناکام بنا دیئے گئے اور 3 خود کش حملہ آوروں سمیت 92 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
مزید پڑھیں:سندھ حکومت کا اعلان، شبِ برات پر صوبے بھر کے تعلیمی ادارے بند

یہ بھی پڑھیں