Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ہنگو میں جمعیت علماء اسلام (س) کے صوبائی امیر مولانا عبد الواحد خطیب کی گاڑی پر حملہ

اکوڑہ خٹک ( اوصاف نیوز) جمعیت علماء اسلام (س) کے امیر مولانا عبد الحق ثانی نے صوبائی امیر مولانا عبد الواحد خطیب کی گاڑی پر درسمند ضلع ہنگو میں ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حملے کے نتیجے میں مولانا عبد الواحد خطیب کے بیٹے صوبائی سیکرٹری اطلاعات جمعیت علماء اسلام (س) مولانا عبد السمیع عثمانی اپنے 2 بچوں سمیت شدید زخمی ہوئے جن کا آپریشن اس وقت جاری ہے۔

مولانا عبد الحق ثانی نے کہا ہے کہ صوبائی اور وفاقی حکومتیں امن و امان کے نفاذ میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ صوبہ خیبرپختونخوامیں کسی کی جان و مال محفوظ نہیں۔

مولانا عبد الحق ثانی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فوری واقعے کی مکمل تحقیقات اور حملہ آوروں کو قانون کے کٹہرے میں جلد لانے کا مطالبہ کیا اور مولانا عبد السمیع اور انکے بچوں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار اور انکی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔
مزید پڑھیں:تھوڑا انتظار کریں، عمران خان کو رہا کرا لیں گے، سہیل آفریدی

یہ بھی پڑھیں