Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ٹک ٹاکر علینہ عامر نے اے آئی ڈیپ فیک ویڈیو کے حوالے سے خاموشی توڑدی

کراچی (اوصاف نیوز)ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا اسٹار علینہ عامر نے اپنے نام سے منسوب وائرل ہونے والی مبینہ لیک ویڈیوز پر پہلی بار کھل کر بات کی ہے۔ انہوں نے ان ویڈیوز کو جعلی اور اے آئی سے تیار کردہ ڈیپ فیک قرار دے دیا ہے۔

علینہ عامر نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر ان کے نام سے کچھ ویڈیوز گردش کر رہی ہیں جو حقیقت پر مبنی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیوز مصنوعی ذہانت کے ذریعے بنائی گئی ہیں تاکہ ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ یہ صرف افواہیں نہیں بلکہ ڈیجیٹل تشدد کی ایک شکل ہے، جس میں کسی کی شناخت اور چہرے کا غلط استعمال کر کے جعلی مواد بنایا جاتا ہے۔ علینہ کے مطابق ایسے واقعات ذہنی دباؤ اور بدنامی کا سبب بنتے ہیں۔

علینہ عامر نے مزید بتایا کہ وہ اس معاملے پر خاموش نہیں رہیں گی اور ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی حمایت کریں گی۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، سی سی ڈی پنجاب اور ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو ٹیگ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اے آئی ڈیپ فیک کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں۔

ٹک ٹاک اسٹار نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی نام نہاد لیک ویڈیو کو بغیر تصدیق کے شیئر نہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی ویڈیوز پھیلانے سے متاثرہ شخص کو نقصان ہوتا ہے اور غلط عناصر کو فائدہ پہنچتا ہے۔

علینہ عامر کے مطابق سوشل میڈیا صارفین کو چاہیے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور جعلی مواد سے دور رہیں تاکہ کسی کی عزت اور پرائیویسی محفوظ رہ سکے۔
مزید پڑھیں:سندھ طاس معاہدہ: بھارت کا غیر قانونی اقدام بے نقاب

یہ بھی پڑھیں