کوئٹہ (اوصاف نیوز)سرکاری ملازمت کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے خوشخبری ہے کہ بلوچستان حکومت نے ہزاروں خالی آسامیوں کا اعلان کر دیا ہے۔
صوبائی حکومت کی جانب سے نوجوانوں کے لیے گریڈ 1 سے 15 تک 25 ہزار سے زائد آسامیاں باقاعدہ طور پر مشتہر کر دی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ یہ اقدام میرٹ کی بنیاد پر بھرتیوں اور گڈ گورننس کے قیام کے عزم کے تحت اٹھایا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے مزید بتایا کہ گریڈ 16 اور 17 کی 4 ہزار خالی آسامیوں کی سمری پبلک سروس کمیشن کو ارسال کر دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جن محکموں میں ٹیسٹ اور انٹرویوز کا عمل مکمل ہو چکا ہے، وہاں جلد تقرریوں کے احکامات جاری کیے جائیں گے۔
میر سرفراز بگٹی کے مطابق صوبائی حکومت نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور شفاف بھرتی کے نظام کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں:خوشخبری ،ملازمین کے لیے خصوصی پیکج کی منظوری

