Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

پی ٹی آئی اجلاس میں گرما گرمی کی اصل وجہ سامنے آگئی، بڑی خبر

اسلام آباد (اوصاف نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا پارٹی اجلاس گرما گرم ہوگیا جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

کے پی ہاؤس اسلام آباد میں پی ٹی آئی اور اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، جس کے مطابق اجلاس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین قریشی پارٹی ارکان پر برہم ہوگئے، ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف حکومت اور دوسری طرف پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا ہماری تذلیل کرتا ہے۔

معین قریشی نے کہا کہ ہم سب کو اپنے اپنے حالات اور صوبے کے مطابق کام کرنا ہے۔ ہم انسان ہیں، ہر کسی کی خوشیاں اور غم ہیں، کوئی بیماری کی وجہ سے نہ آئے تو سوشل میڈیا پر اس پر الزامات لگائے جاتے ہیں، سوشل میڈیا پر اراکین صوبائی اسمبلی کا مذاق اڑایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں قیادت سے کہتا ہوں کہ ایک طرف حکومت اور دوسری طرف ہمارا سوشل میڈیا ہماری تذلیل کرتا ہے، ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ہم پر کیچڑ اچھالا جاتا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تقریر کے دوران شیخ وقاص اکرم نے انہیں روک دیا اور کہا کہ کیا ہم سب سن سکتے ہیں یا بول بھی سکتے ہیں۔

جس پر معین قریشی نے کہا کہ ہم نے پنجاب کی جانب سے ہر آپشن سیاسی کمیٹی کے سامنے رکھ دیا ہے، ہم پوری کوشش کریں گے، آپ ہم پر اعتماد کریں۔

فیصل جاوید نے کہا کہ ہمارے لوگوں کی نیتوں پر شک نہ کیا جائے، سب اس اجتماع کو سپریم کورٹ کی عمارت میں لے جائیں اور وہاں بیٹھیں، ہم سب اپنی جگہ محنت کر رہے ہیں لیکن یہ انداز نہیں اپناتے۔

رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک نے الزام لگایا کہ عمران‌خان کی صحت کی سہولیات اور رسائی پارٹی ارکان کی وجہ سے بند ہے، محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس نے احتجاج کے حوالے سے کنفیوژن پیدا کی۔

اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بہت ہوگیا، عمران خان کی بہنوں یا ان کے خاندان کے خلاف سخت ریمارکس کرنے والے پارٹی میں نہیں رہیں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے مشال یوسفزئی کے بیانات پر ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے، انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔

مشال یوسفزئی نے سوشل میڈیا پر کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے بانی نے علیمہ خان پر میڈیا پر سیاست پر بات کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔ سوشل میڈیا پر علیمہ خان کی ویڈیو یقیناً اے آئی جنریٹڈ ہونی چاہیے، اس لیے وہ اس پر تبصرہ کرنا وقت کا ضیاع سمجھتی ہیں۔
مزید پڑھیں‌:حج عازمین کے لیے خوشخبری، ویزوں کے اجرا کی تاریخ کا اعلان

یہ بھی پڑھیں