Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانز کی نیلامی آج ہوگی

لاہور(اوصاف نیوز) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز کی نئی ملکیت کے لیے نیلامی آج لاہور میں ہوگی۔

پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانز کی نیلامی میں فرنچائز کی اونرشپ حاصل کرنے کے لیے پانچ اہل بڈرز حصہ لیں گے جبکہ تقریب کا آغاز شام چھ بجے ہوگا۔واضح رہے کہ فرنچائز کے سابق مالک علی ترین کی جانب سے اونرشپ کی تجدید سے انکار کے بعد پی سی بی نے اس سال ملتان سلطانز کے معاملات خود چلانے کا فیصلہ کیا تھا۔

تاہم، پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی کامیاب نیلامی کو دیکھتے ہوئے کرکٹ بورڈ نے اب ملتان سلطانز کو بھی نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں:عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ

یہ بھی پڑھیں