Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ٹریفک پولیس 14 فروری سے نیا یونیفارم پہنے گی، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی

لاہور(اوصاف نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریفک پولیس لاہور کے لیے نئے یونیفارم کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد ٹریفک وارڈنز 14 فروری سے نیا یونیفارم پہنیں گے اور پہلے مرحلے میں صرف لاہور میں ٹریفک پولیس کا یونیفارم تبدیل کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دوسرے مرحلے میں فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور راولپنڈی ڈسٹرکٹ میں بھی ٹریفک پولیس کا یونیفارم تبدیل ہو گا جب کہ تیسرے مرحلے میں دیگر اضلاع میں ٹریفک پولیس کا یونیفارم تبدیل کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق الیکٹرک پیٹرولنگ گاڑیوں کا آغاز بھی کیا جائے گا جو سیف سٹیز اتھارٹی سے منسلک ہوں گی، الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال سے پیٹرول کی لاکھوں روپے کی بچت ہوگی۔
مزید پڑھیں:سعودی عرب، 11 ہزار 656 غیرقانونی تارکین ملک بدر

یہ بھی پڑھیں