کراچی ( اوصاف نیوز)انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں استحکام رہا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک پیسے معمولی کمی ہوئی،انٹر بینک میں ڈالر 279.71 روپے سے کم ہوکر 279.70 روپے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 280.75 روپے پر برقرارہےجبکہ یورو 78 پیسے اضافے سے 334.36 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 9 پیسے مہنگا ہوکر 384.20 روپے ویو اے ای درہم 11 پیسے مہنگاہوکر 77.29 روپے اورسعودی ریال 2 پیسے مہنگاہوکر 75.39 روپے پر پہنچ گیا۔
مزید پڑھیں:راولپنڈی کے انڈسٹریل اسٹیٹ روات میں فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی


